اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کیخلاف آغا سراج درانی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت وکیل کی استدعا پر ملتوی کردی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق نیب تحقیقات کیخلاف آغا سراج درانی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جونیئر وکیل نے موقف دیا سینئر وکیل شہاب سرکی مصروفیت کے باعث عدم دستیاب ہیں،پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ آغا سراج درانی و دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔
اسی ریفرنس میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے سینئر وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نیب کی زیر سماعت ریفرنس میں الگ تحقیقات خلاف قانون ہیں،نیب کو تحقیقات اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔