سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ضلعی انسداد تجاوزات کی رپورٹ کر دی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ضلعی انسداد تجاوزات کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے 22دسمبر کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو عدالت طلب کرلیا‘ محکمہ کی رپورٹ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے‘ عدالت کا حکم۔ بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں ناجائز تجاوزات کے حوالے سے کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

سندھ کے محکمہ انسداد تجاوزات نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ انہوں نے 2020اور 21میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم جاری کررکھی ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو باقاعدہ خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

ضلعی انکروچمنٹ حکام نے اس موقع پر عدالت کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی فراہم کی تاہم عدالت نے ان تمام چیزوں کو آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ غیر تسلی بخش ہے عدالت نے 22دسمبر کو کراچی ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ عدالت طلب کرلیا