سندھ ہائیکورٹ 52

سندھ ہائی کورٹ نے شوگر ملز کی جانب سے سبسیڈری کے اجرا کے لیے دائر کی گئی 16 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے شوگر ملز کی جانب سے سبسیڈری کے اجرا کے لیے دائر کی گئی 16 درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ٹڈاپ نے 2013 میں شوگر ملز کو سبسیڈری کا اجرا روک دیا تھا اور ٹڈاپ کو شوگر ملز کو تقریبا 850 ملین روپے کی سبسیڈری ادا کرنی ہے۔

دوسری جانب، وکیل ٹڈاپ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت صنعت و تجارت نے سبسیڈری کے اجرا کو روکا ہوا ہے اور سبسیڈری کے اجرا کے لیے وزارت خزانہ سے فنڈنگ درکار ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آڈیٹرز کی جانب سے سبسیڈری کے دعوی کی جانچ ضروری ہے اور سبسیڈری کی ادائیگی صرف تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہے۔

عدالت نے فریقین سے سوال کیا کہ کیا تمام متعلقہ اداروں کے جواب جمع ہوچکے ہیں، جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ وزارت صنعت و تجارت کا جواب جمع ہوچکا ہے جبکہ وزارت خزانہ کا جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی گئی ہے۔یہ معاملہ شوگر ملز کی سبسیڈری کی قانونی حیثیت اور متعلقہ وفاقی اداروں کے کردار سے متعلق اہم نوعیت کا ہے، جس پر عدالت کی توجہ مرکوز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں