سندھ ہائیکورٹ 25

سندھ ہائی کورٹ نے الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف درخواست نمٹادی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے بعدالکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف درخواست نمٹادی ۔

منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں الکرم اسکوائر لیاقت آباد میں غیر قانونی بس اڈوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سندھ حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالتی احکامات کے مطابق الکرم اسکوائر سے بس اڈے ختم کرادیئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی تھی۔ درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے لہذا درخواست نمٹادیں۔

تمام بس ٹرمینل شہر سے باہر منتقل کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے بعد درخواست نمٹادی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیریم کورٹ نے شہر بھر سے بس اڈوں کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔ 3 بس اڈے شہر سے ختم کردیئے ہیں، الکرم اسکوائر اڈا ابھی چلایا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں