سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ ،لاپتہ شہری خوشحال سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر نوٹس جاری ،پولیس سمیت دیگر حکام سے 25 جولائی تک جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے لیاری سے لاپتہ شہری خوشحال سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سمیت دیگر حکام سے 25 جولائی تک جواب طلب کرلیاہے۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاپتا شہری دانش گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔ عدالت نے شہری کی واپسی پر گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔ درخواستگزار کے وکلا نے موقف دیا کہ شہری خوشحال کو لیاری گھر سے قانون نافذ کرنے والے اہلکار اٹھا کر لیکر گئے۔ اب تک شہری کی کوئی معلومات نہیں ہیںکہ کہاں ہے کس کے پاس ہے۔

پولیس نے تو ہماری درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے لیاری سے لاپتہ شہری خوشحال سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سمیت دیگر حکام سے 25 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔