کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس پر حملے کے مقدمات کا فیصلہ نہ سنانے کے خلاف درخواست پر تفتیشی افسران سے 3جولائی تک جواب طلب کرلیا ہے ۔
سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوں کیخلاف ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے مقدمات کا فیصلہ نہ سنانے کیخلاف حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ فیروز آباد اور سولجر بازار میں درج مقدمے میں حلیم عادل شیخ کا نام نہیں تھا۔ حلیم عادل شیخ کا نام عبوری چالان میں بھی نہیں تھا.
ضمنی چالان میں بطور ملزم شامل کیا ہے۔ اکتوبر میں انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا تاحال فیصلہ جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسران سے 3 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔