کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس میں کانسٹبل کی بھرتیوں سے متعلق انٹرویو میں ناکام قرار دیئے گئے امیدواروں کی درخواست پرفریقین سے 2 ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا، درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس میں کانسٹبل کی بھرتیوں سے متعلق انٹرویو میں ناکام قرار دیئے گئے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزاروں نے تحریری امتحان میں 83 نمبر تک حاصل کئے۔ اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود درخواستگزاروں کو انٹرویو میں ناکام قرار دیا گیا ہے۔
سیاسی بنیادوں پرتحریری امتحان میں 44 نمبر حاصل کرنے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے بھرتیوں کے تنازع سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے فریقین سے 2 ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔