سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے میر مرتضی بھٹو قتل کیس کی اپیلوں کی سماعت کیلیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے میر مرتضی بھٹو قتل کیس کی اپیلوں کی سماعت کیلیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں میر مرتضی بھٹو قتل کیس کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کی پیش نہیں ہوئے،جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیئے پیش نہیں ہوسکتے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ ہائیکورٹ کی سب سے پرانی اپیل رہ گئی ہے، اسے تو چلالیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت کیلیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

گذشتہ سماعت پر وکلا نے موقف دیا تھا کہ کیس میں متعدد ملزمان انتقال کرچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں 2 تلوار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے کے 2 مقدمات درج کیئے گئے تھے۔