سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کے اثرات،ریگولر بینچز کیسز کی سماعت شروع نہ ہوسکی

کراچی( رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کے اثرات،جمعہ کو ریگولر بینچز کیسز کی سماعت شروع نہیں ہوسکی۔ قائمقام چیف جسٹس کے چیمبر میں ججز جمع ہوئے۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں آئینی بینچ میں کیسز کی سماعت جاری رکھی۔آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس کے کے آغا عدالت نہیں آئے۔ ریگولر بینچز کے متعدد ججز بھی ہائیکورٹ نہیں آئے۔ وکلاء نے کہاکہ 27 ویں ترمیم کے بعد ہائیکورٹس کے دائرہ اختیار کی وضاحت ہونی ہے۔