سندھ ہائیکورٹ 61

سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازعہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں 27 ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن کا تنازعہ، کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے وکلا کنونشن بہر صورت کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔

وکلا کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے سامنے روڈ ہر منعقد کیا جائے گا۔ پہلے کنونشن سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ہال میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ہال میں منع کیا گیا تو کنونشن سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی وکلا کنونشن منعقد کرنے سے روکا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں