کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست خارج ہونے سے متعلق اپیل پر نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈشیڈنگ کیخلاف درخواست خارج ہونے سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یہ درخواست شہر میں جاری لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہے۔ ایک سماعت پر درخواست گزار پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست خارج کردی تھی۔ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے، درخواست کو بحال کیا جائے۔
عدالت چاہے تو درخواست گزار پر جرمانہ عائد کرسکتی ہے۔ عدالت مے ریمارکس دیئے کہ ہم نوٹس جاری کررہے ہیں، جواب آجائے تو دیکھتے ہیں۔ عدالت نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔