سندھ ہائی کورٹ

سندھ ورکرز لیبر بورڈ میں افسران کی ترقیوں کے خلاف درخواست

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ورکرز لیبر بورڈ میں افسران کی ترقیوں کے خلاف درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں سندھ ورکرز لیبر بورڈ میں افسران کی ترقیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت کے طلب کر نے پر صوبائی وزیر سعید غنی اور چیئرمین بورڈ پیش ہو ئے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمے میں42 افسران کو ترقی دی گئی ہے جن میں مجھ سے جونیئرافسر بھی شامل ہیں۔

جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ جب تک ان 42 افسران کو فریق نہیں بنایا جاتا، آپ کی درخواست کی سماعت کیسے کرسکتے ہیں؟ درخواست کے فیصلے سے وہ افسران متاثرہوسکتے ہیں، اس لیے ان کا مقف سننا بھی ضروری ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔