ڈبل سواری پر پابندی

سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ حکومت نے شہرقائد میں ایک ماہ کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی، محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے، پابندی امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے لگائی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی کے فیصلے سے امن و امان برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

خواتین، بزرگ اور صحافیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر کی سفارش پر سندھ حکومت نے کراچی بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 12سال کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھانے پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پولیس اور رینجرز کی سفارش کے بعد پابندی عائد کی گئی، شہر میں دستی بم اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے تھے۔