اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے اس میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ،ایک غیر مسلم ملک بھی شمولیت کیلئے تیار ہے .
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہاہے، مجھے امید ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مئی میں حملہ ہوا اور پھر 10 مئی کا جو ہم نے جواب دیا ، وہ سلسلہ آب و تاب سے جاری ہے .
ایران پر حملہ ہوا اس میں جو پاکستان کا کر دار رہا وہ شاندار تھا، ایران سے پہلی مرتبہ شکریہ پاکستان کے نعرے بلند ہوئے ، قطر کا واقعہ حالیہ ہے ، وزیراعظم سب چھوڑ کر قطر چلے گئے ، شہبازشریف نے مسلم امہ کی قیادت کے باب کا آغاز کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم کی جوڑی کو اللہ سلامت رکھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا ہے اس میں 5 مزید مسلمان ملک شامل ہونے کیلئے تیار ہیں جبکہ ایک غیر مسلم ملک بھی اس میں تیار ہے .
جب بڑے مرض کا علاج شروع ہوتاہے تو چھوٹے مرض خود ہی ختم ہو جاتے ہیں، ہماری معیشت میں بہت ترقی ہو گی اور استحکام آئے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ہو رہاہے جبکہ وزیراعظم بھی ایک دورے پر وہاں جائیں گے، محمد بن سلمان کے ساتھ کاروباری شخصیات کا ایک بہت بڑا وفد بھی آ رہاہے.
وہ یہاں پر اعلان کریں گے کہ وہ کس قسم کی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، حکومت اس کیلئے پروگرام منعقد کرے گی ، مجھے امید ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نومبر کے مہینے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ، یہ دورہ کوئی معمولی دورہ نہیں ہو گا۔