سعودی وزیر خارجہ 108

سعودی وزیر خارجہ کا مراکش اور ملائشیا کے ہم منصبوں سے رابطہ، فلسطین بارے تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعود ی وزیر خارجہ نے خطے کے دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مراکش اور ملائیشیا کے ہم منصبوں سے رابطہ کیا، سعودی وزیر خارجہ کی مراکش اور ملائیشیا کے عہدیداروں سے فلسطین کی صورتحال پر گفتگو ہوئی،عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے فوری خاتمے کیلئے مسلم اور عرب ممالک کے اقدامات تیز کرنے پر بات چیت کی، بین الاقوامی قوانین کے مطابق محفوظ اور مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں