بنیامین نیتن یاہو 158

سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل

نیویارک (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔

اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے پر آمادہ کرے گا۔ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری قائم کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں