سعودی عرب 9

سعودیہ نے مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی مشرقی علاقے میں تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔

سعودی وزارت دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عراق سے داغے گئے متعدد ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا، کارروائی میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل ترکی المالکی کہتے ہیں حملے میں ایران سے وابستہ گروہ ملوث ہے، سعودی عرب کو اپنے دفاع اور قومی وسائل کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ مملکت مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع اور قومی وسائل کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ مملکت مناسب وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں