سعدیہ امام

سعدیہ امام کا اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کا انکشاف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے اپنی شادی کی ایک دہائی بعد انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں ہی اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی کیونکہ وہ خود جرمنی منتقل نہیں ہونا چاہتی تھیں۔

ایک انٹرویومیں سعدیہ امام اور ان کے شوہر عدنان حیدر نے بتایا کہ ان کی شادی پسند کی نہیں بلکہ خاندانی رضامندی سے طے پائی تھی۔ دونوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ ایک دوسرے سے واقف نہیں تھے اور پہلی بار رشتہ طے ہونے کے وقت ہی ایک دوسرے کو دیکھا تھا۔عدنان حیدر نے وضاحت کی کہ چونکہ وہ جرمنی میں کاروبار کرتے ہیں.

اس لیے انہیں سعدیہ امام کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں اور انہوں نے اپنے خاندان کو رشتہ تلاش کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں ان کا ریسٹوران اور گیسٹ ہاؤسز کا کاروبار ہے اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی شادی شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہو۔عدنان حیدر نے کہا کہ شادی کے وقت سعدیہ امام کی والدہ کا انتقال ہوچکا تھا اور کچھ عرصے بعد ان کے والد بھی وفات پا گئے تھے.

، جس کی وجہ سے سعدیہ امام کو جرمنی میں رہنا مشکل محسوس ہوا، اس دوران عدنان حیدر کے پاس دوسری شادی کا اختیار موجود تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔سعدیہ امام نے بتایا کہ شادی سے پہلے ان کا نکاح کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن ان کے والدین نے حج پر جانے کی شرط شادی رکھی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے رضامندی ظاہر کی تاکہ ان کے والدین حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو نہیں جانتی تھیں اور ان کی شادی مکمل طور پر ارینجڈ تھی، شادی کے وقت عدنان حیدر نے منقبت پڑھی تھی اور سعدیہ امام نے ان کی آواز سن کر انہیں قبول کر لیا۔ایک سوال کے جواب میں سعدیہ امام نے کہا کہ ان کے سسرال والوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں جلد اولاد ہو، لیکن ان دونوں کا اس بارے میں کوئی ارادہ نہیں تھا،شادی کے ایک سال بعد وہ جرمنی گئیں اور پھر حمل ٹھہرنے کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی اور ان کا وزن بڑھ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں قیام کے دوران انہیں ڈپریشن کا سامنا رہا اور اس بنا پر وہ زیادہ عرصہ وہاں نہیں رہ سکیں۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی تھی لیکن عدنان حیدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بیوی کو ہی سنبھالنے میں مصروف ہیں، اس لیے دوسری شادی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔