اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور اپنی بھتیجی مریم نواز کو ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزائیں کالعدم اور بری ہونے پر وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر گلے لگا لیا اور مبارکباد دی ۔
جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایوان فیلڈ ریفرنس میں پیش ہوئیں عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا جس کے بعد مریم نواز وزیراعظم ہائوس پہنچیں وزیراعظم شہباز شریف نے سزائیں کالعدم ہونے پر اپنی بھتیجی مریم نواز کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے مریم نواز کوان کے حوصلے اور ہمت پر داددی ۔وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی وزیر اعظم ہائوس پہنچنے کی ویڈیوشیئر کر دی جس میں وزیراعظم اپنی بھتیجی سے گلے مل رہے ہیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔