پولیو وائرس

سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم21 اپریل سے شروع ہو کر 25 اپریل تک جاری رہے گی

سرگودہا(رپورٹنگ آن لائن)سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم21 اپریل سے شروع ہو کر 25 اپریل تک جاری رہے گی۔ جس میں 7 لاکھ 9 ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں۔

اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 169 یوسی ایم اوز ، 612 ایریا انچارج ، 3ہزار 36 موبائل ، 206 فکسڈ،89ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

جن کے 2ہزار 806 ورکرز میں محکمہ صحت کے 2ہزار 564 ، تعلیم کے 145، پاپولیشن ویلفیئر کے 44 سول ڈیفنس کے 34او ردیگر اداروں کے 19ملازمین شامل ہیں