سرگودھا ایکسائز دفتر

سرگودھا ایکسائز دفتر میں ایجنٹوں کا داخلہ بند, اڈے مسمار کر دیئے گئے۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے ایم آر اے اورنگزیب خان نے ایجنٹوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کردیا۔
سرگودھا ایکسائز دفتر
سرگودھا ایکسائز دفتر کے باہر برسوں سے تجاوزات کی صورت قائم ایجنٹوں کے اڈے مسمار کر تے ہوئے ان کا دفتر میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
سرگودھا ایکسائز دفتر
ای ٹی او سرگودھا اورنگزیب خان کا کہنا ہے کہ جس انسپکٹر کے کمرے میں کوئی بھی ایجنٹ پایا گیا اس انسپکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا ایکسائز دفتر میں No Corruption کی پالیسی اپنائی جائیگی۔اور کسی ایجنٹ کو سڑک پر اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔