پلانٹ فار پاکستان

سرگودھا،”پلانٹ فار پاکستان”ڈرائیوکے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں پانچ سو سے زائد پودے لگائے گئے

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)حکومت پنجاب کی”پلانٹ فار پاکستان”ڈرائیوکے تحت سرگودھا یونیورسٹی میں پانچ سو سے زائد پودے لگائے گئے۔

جس کا افتتاح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نےپودے لگاتے ہوئے کیا اور کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ملک میں جنگلات کے فروغ، ماحولیاتی آگاہی کو بڑھانے اور شجرکاری کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کر کے شیئر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

جس کے تحت یونیورسٹی میں مختلف اقسام انار، آڑو، آلو بخارا، امرود، خوبانی، لیموں، کنو،دھریک، بکائن، لوکاٹ، ناشپاتی و دیگر 520 پودے لگائے گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ شجرکاری کو جیو ٹیگ کرکے ‘پلانٹ فار پاکستان’ پورٹل پر اپلوڈ بھی کیا گیا ہے۔