لاہور( رپورٹنگ آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت300روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔
مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگا فروخت ہو رہا ہے ۔دوسر ی جانب چوزے کی قیمت کم نہ ہوسکی اور پولٹری ٹریڈرز کے مطابق یہی صورتحال بر قرار رہی تو آئندہ چند روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔
پولٹری ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ چوزے کی قیمت میں کمی کے بغیر چکن کی قیمت کم نہیں ہوسکتی، ا س وقت 5 روپے والا چوزہ 230 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ فیڈ کی قیمتوں میں بھی کسی طرح کی کمی نہیں ہو رہی ۔









