لاہور( رپورٹنگ آن لائن) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت595روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت300روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بعض مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگا فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔









