لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے، نئے اوقات
کار کا اطلاق کل10 اگست سے ہوگا، سکول سربراہان کو پیر اور منگل کے سوا باقی دنوں میں حاضری سے استثنیٰ ہو گا۔ نئے اوقات
کار کے مطابق 10 اگست سے سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے، سکولوں میں چھٹی سہ پہر دو بجے ہوا کرے گی، سکول ہیڈ
صرف پیر اور منگل کے روز سکول آئیں گے، سکول سربراہان دونوں روز ساڑھے آٹھ بجے آن لائن حاضری بھیجوائیں گے،
درجہ چہارم کے ملازمین کو صرف اتوار کے روز چھٹی ہوگی۔ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان کو درجہ چہارم کے ملازمین کی
حاضری بھی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔