خواجہ حبیب الرحمان

سرماریہ کاروں اور حکومت کے درمیان روابط کیلئے با اختیار فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں،خواجہ حبیب الرحمان ن

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پاک ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے مطالبہ کیاہے کہ

سرماریہ کاروں اور حکومت کے درمیان روابط کیلئے با اختیار فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے تعمیراتی

اور موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ

معیشت کی ترقی کے لئے طویل المدت پالیسیوں کا نفاذ کیا جانا چاہیے،سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے ون ونڈو پالیسی،

سرخ فیتے کا خاتمے اورسرمایہ کاروں اورحکومت کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز کی تعینات کئے جانے چاہیں جن کی

براہ راست متعلقہ وزارتوں کے سربراہان تک رسائی ہو۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے لئے ٹیکس نیٹ

کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں اور ساتھ ساتھ کاروبار کرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونی چاہیں،سرمایہ کاری کی راہ

میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام پہلوؤں پر غور کر کے باقاعدہ قانون سازی کی جا نی چاہئے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی سٹیٹس دیا جائے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس

جانب راغب ہو ں جس سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ برآمد کنندگان

کی طرز پر مقامی تاجروں کیلئے بھی جامع پالیسی تشکیل دینی چاہئے جومعیشت کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا بھرپو رکردار ادا کر رہے ہیں۔