کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ موسم کے پیش نظر صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے بند کرنے سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت وزرا تعلیم بین الصوبائی اجلاس میں صوبے کے تعلیمی اداروں سے متعلق انہیں آگاہ کیا، صوبے کے سرد علاقوں میں تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کی تجویز دی ہے، رواں سال موسم سرما کی چھٹیاں 3 ماہ تک کرنے، ماضی کے نسبت رواں سال موسم سرما کی چھٹیوں میں 15 دن کا اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ زیر غور ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو شارٹ کورس مکمل کر کے طلبا و طالبات کے امتحانات یکم دسمبر سے قبل مکمل کرانے کی ہدایات بھی دی جائیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ان تجاویز پر حتمی فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے بین الصوبائی وزرا تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔