سندھ ہائیکورٹ

سانحہ12مئی کے الزام گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے 12 مئی 2007 کے الزام میں گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں 12 مئی 2007 کے الزام میں گرفتار ملزم مرزا نصیب بیگ کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل الیاس اعوان ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم 12 مئی کے 5 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکا ہے۔ ملزم 7 سال سے جیل میں ہے کسی گواہ نے ملزم کا نام نہیں لیا۔

ملزم نے جس کیس میں اعترافی بیان دیا تھا اس میں بھی وہ بری ہوچکا ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارلس دیئے کہ ملزم 7 سال سے جیل میں ہے، اس کا ٹرائل مکمل نہیں ہوا، اس بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کریں۔

پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف فیروز آباد، سچل اور ائیر پورٹ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ ملزم پر 12 مئی 2007 کی ہنگامہ آرائی،جلاؤ گھیراؤ اور قتل کے الزامات ہیں۔