کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرمان زبیر چریا، رحمان بھولا، علی محمد، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد محمد نے سزا کو چیلنج کیا۔
تین فیکٹری ملازمین کی جانب سے شوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی جبکہ مجرم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر منسوب نے اپیل دائر کی۔
وکلا نے جمع کرائی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا لہذا عدالت دہشت گردی عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزاکو کالعدم قرار دے۔