سپریم کورٹ

سانحہ اے پی ایس کیس،حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3ہفتوں کی مہلت مل گئی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو اے پی ایس پر رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3ہفتوں کی مہلت دے دی،

سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا، سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔