پولیو مہم 34

سال 2026کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز (کل) سے ہوگا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سال 2026کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ( کل) کے روز سے ہوگا جو 8 فروری تک جاری رہے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ق

ومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں،پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروائیں،پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لئے 1166 پر کال کریں یاواٹس ایپ نمبر پر 03467776546 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں