درآمدات 49

سال 2025 میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 3.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)سال 2025 میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ (سی پی آئی) 3.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ ایک دہائی میں کم ترین سطح ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال 2025 میں صارفین کیلئے قیمتوں کا اشاریہ 3.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، یہ ایک دہائی میں سب سے کم ترین سطح ہے۔سال 2016 میں یہ شرح 3.67 فیصد، 2017 میں 5.33 فیصد، 2018 میں 5.32 فیصد، 2019 میں 9.36 فیصد، 2020 میں 9.5 فیصد، 2021 میں 9.49 فیصد، 2022 میں 19.72 فیصد،

2023 میں 30.92 فیصد، 2024 میں 13.13 فیصد اور 2025 میں 3.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سازگار بیس اثرات، اشیا خوراک کی قیمتوں میں کمی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اوسط مہنگائی میں کمی کی وجہ سے گذشتہ سال عمومی مہنگائی کی کم ترین سطح دیکھنے میں آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں