سارہ خان 122

سارہ خان نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کی دعائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالت پہلے سے بہتر ہے، گھر آگئی ہوں۔ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب میری حالت پہلے سے بہتر ہے، ایسے مواقع پر معلوم ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوستوں اور پرستاروں کیلئے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائوں اور پیار کا بیحد شکریہ، اب میں گھر منتقل ہو گئی ہوں اور پہلے سے بہتر ہوں، الحمدللہ۔اداکارہ نے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تعریف کی اور کہا کہ ڈاکٹر کی کسے ضرورت ہے جب آپ کے پاس ایسا خیال رکھنے والا شوہر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں