جوڈیشل الاؤنس

سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت نے سابق اٹارنی جنرل سردار محمد خان کے قتل کے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے ملزم کے خلاف فیصلہ سنایا۔عدالت میں کیس پر سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ 2010ء میں مجرم نے ایف10 میں سردار محمد خان کو قتل کیا تھا۔

انسداد دہشتِ گردی کی عدالت نے مجرم روح اللّٰہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ شریک ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔مجرم روح اللّٰہ کو پانچ لاکھ روپے ہرجانے اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔