زین ملک 93

زین ملک کی گھنی داڑھی نے فینز کو حیران کردیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)معروف برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے لک کو یکسر تبدیل کرتے ہوئے گھنی داڑھی رکھ کر فینز کو حیرت میں ڈال دیا۔

زین ملک کی شہرت کی وجہ برٹش بوائے بینڈ ‘ون ڈائریکشن ہے جو سال 2010 میں بنا اور شائقینِ موسیقی کو اپنا دیوانہ بنا گیا۔سال 2010 میں زین ملک نے ایک شو ”دی ایکس فیکٹر”میں شرکت کی جہاں سے ”ون ڈائیریکشن”کا کامیاب سفر شروع ہوا۔

اس بینڈ میں زین ملک کے علاوہ لیام پین ، ہیری اسٹائلز، لوئس ٹاملینسن اور نائیل ہورن شامل تھے جنہوں نے پاپ میوزک کی دنیا میں تلکہ مچادیا۔5 گلوکاروں پر مشتمل اس میوزک بینڈ کی فین فالوئنگ کا یہ عالم تھا کہ شائقینِ موسیقی کے کمروں میں بھی انکی تصاویر کے پوسٹر چسپاں ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں