لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کے لئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت پر 5 لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
فاضل عدالت نے باربارحکم امتناعی کیخلاف متفرق درخواستیں دائرکرنے پر پنجاب حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ ۔جسٹس شاہد کریم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ نے کیس کو مذاق بناکر رکھ دیا۔فاضل عدالت نے سی ای او ریور راوی پراجیکٹ کوطلب کرلیا جبکہ حکم امتناعی کو ختم کرنے سے متعلق حکومت کی درخواست خارج کردی گئی۔