پشاور(رپورٹنگ آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن(ر)محمد صفدر کیخلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا، عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئیں، مجھے یہاں سے انصاف ملا ہے۔
بدھ کو پشاور ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ تقریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا، عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئیں، مجھے یہاں سے انصاف ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، بغاوت کیس میں سرخرو ہوا، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں باقی کیسز سے بھی بری ہو جاﺅں گا اور مجھے انصاف بھی ملے گا