یوکرین

روس نے ھونگ ریفرنڈم منعقدکیے تومذاکرات سے دستبردارہوجائیں گے،یوکرین

کیف (رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے خبردارکیا ہے کہ اگر روس ماریوپول شہر میں عوام کو تباہ کرتا ہے اور اپنے زیرقبضہ یوکرینی علاقوں میں ڈھونگ جمہور یائوںکی تشکیل کے لیے فرضی ریفرنڈم کا انعقاد کرتا ہے تو کیف اس کے ساتھ ہرقسم کی بات چیت سے دستبردار ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر دارالحکومت کیف میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ماریوپول میں ہمارے افراد مارے جاتے ہیں اور اگرجنوبی علاقے خیرسن میں ڈھونگ ریفرینڈم منعقد کیاجاتا ہے توپھر یوکرین کسی بھی مذاکراتی عمل سے دستبردار ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ ماریوپول میں یوکرین کے ان تمام فوجیوں کے تبادلے کے لیے تیارہیں جو شہر کا دفاع کر رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کو بچایا جاسکے جو خود کو خوفناک صورت حال میں پاتے ہیں اورمحاصرے میں ہیں۔