کراچی(رپورٹنگ آن لائن)رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 65 ہزار 116کیس رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں رواں سال ملیریا کے 547 کیس رپورٹ ہوئے، شہر میں ملیریا کے سب سے زیادہ 211کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ شہر کے ضلع جنوبی میں164، ضلع غربی سے 80، ضلع کورنگی 61، ضلع شرقی 24 اور ضلع وسطی سے ملیریا کے 7کیس سامنے آئے۔
ترجمان کے مطابق حیدرآباد سے رواں سال ملیریا کے 24ہزار 423 کیس رپورٹ ہوئے، سکھر سے رواں سال ملیریا کے 5 ہزار 583، لاڑکانہ سے ملیریا کے 21 ہزار 955کیس سامنے آئے۔اس کے علاوہ میرپورخاص میں رواں سال ملیریا کے 4 ہزار 639 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن سے رواں سال ملیریا کے 7 ہزار 969کیس سامنے آئے،کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے خدشات کے پیشِ نظر محکمہ صحت نے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
محکمہ صحت نے تمام اضلاع کو ہیلتھ ایجوکیشن ٹیموں کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ۔ محکمہ صحت نے صفائی، کچرا تلفی اور پرانے ٹائروں، گملوں اور کھلے کنٹینرز کو فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ رہائشی و تجارتی علاقوں، پارکس اور نرسریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کا حکم دیا گیا ہے۔