راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) تھانہ رتہ امرال پولیس نے 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 15 سال کی ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے اور رتہ امرال پولیس ایف آئی آر کی بنیاد پر سہیل ملک نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او راشد کیانی کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کا خاندان ملزم سہیل ملک کا کرایہ دار ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بچی گھر کی چھت پر گئی تو سہیل ملک نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، ملزم کو عدالت پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔