عبوری ضمانتوں

رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی مقدمے میں رانا ثنااللہ، کیپٹن ر صفدر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرای مقدمے کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے میں ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے، پولیس کو یہ بھی شواہد پیش کر چکے ہیں، حکومت کی ایما پر 23 دن کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائی گئیں، سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے فوری بعد یہ دفعات شامل کی گیں، جس سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت میں لیگی رہنماں اور کارکنوں کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔