د ودھ کی قیمتوں

د ودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاسبان نے درخواست دائر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ پاسبان نے استدعا کی کہں حکام سرکاری نرخ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ہوچکے لہذا کمشنر کراچی و دیگر کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 7 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔