کراچی(رپورٹنگ آن لائن)دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دودن کی تیزی کیبعدعالمی ومقامی گولڈمارکیٹس میں سونا پھرسستا ہوگیا ہے،24کیرٹ فی تولہ سونے کے دام1000روپیکم ہوکر434762روپیپرآگئے ہیں.
اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت 857روپیکمی سے372738روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپیبڑھ کر5434روپیہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا10ڈالرسستا ہوکر4124 ڈالرپرآگیا ہے۔