ڈنگ شوئی شیانگ

دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔

انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہئے، کیونکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کی تعمیر کے لئے اعلی درجے کا باہمی اعتماد ضروری ہے۔

دوسرا، ایشیائی ممالک کو کھلے پن اور انضمام کے ذریعے اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینا چاہئے۔ تیسرا یہ کہ ایشیائی ممالک باہمی فائدے اور باہمی تعاون کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیں۔چوتھا، ایشیائی ممالک کو پرامن بقائے باہمی کے ذریعے امن اور استحکام کا تحفظ کرنا چاہیے۔