فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ31دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ کی سہولت ہوگی،صحت کارڈ کے ذریعے10لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا،نوجوانوں کو حکومت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کررہی ہے، وزیر اعظم عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔
اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ31دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ کی سہولت ہوگی،صحت کارڈ کے ذریعے10لاکھ روپے تک کا علاج کروایا جا سکے گا، ، فرخ حبیب نے کہا کہہم نے لوگوں کی بہتری کے لیے دن رات کام کرنا ہے،نوجوانوں کو حکومت اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کررہی ہے، حکومت نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام کی بہتری کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔