اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام سے میں نے جو وعدہ کیا، وہ پورا کیا،ایبٹ آباد اور پشاور کے بعد سستے آٹے کی فراہمی عنقریب پورے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی شروع ہوگی،خیبر پختونخوا میں پچھلے آٹھ سال سے رکے ہوئے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔
یہ بات وزیر اعظم شہباز شریف نے مشیر سیاسی و عوامی امور انجنئیر امیر مقام سے ملاقات میں کہی ،وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت کی بد انتظامی سے ستائے ہوئے لوگوں کے مسائل کا فوری حل کریں ،خیبر پختونخوا میں پارٹی تنظیم کو سرگرم کریں ۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو۔انجنئیر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کو خیبر پختونخوا کے عوام سے سستے آٹے کے وعدے کو پورا کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا.