مریم نفیس

خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اب بھی شوبز کی خواتین کو معاشرے میں پسند نہیں کیا جاتا۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ہمارے سماج میں خواتین کے بارے دہرے معیار اور تضادات پر کھل کر بات کی۔مریم نفیس نے معاشرے میں اب بھی اپنے زور بازو پر زندگی گزارنے والی خواتین اور خاص طور پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔

اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس صدی میں بھی ہمارے معاشرے میں روزگار کے لیے باہر نکلنے والی خواتین کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مریم نفیس نے مزید کہا کہ شوبز کی خواتین کو اب بھی سماج میں سب سے برا سمجھا جاتا ہے اور اس پیشے کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ شوبز میں ہر طرح کا پس منظر رکھنے والی تعلیم یافتہ لڑکیاں موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہمارے کام کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔مریم نفیس نے زور دے کر کہا کہ حالانکہ بہت سے فنکار ڈراما کی شوٹنگ کے دوران بھی نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور دینی فرائض میں بالکل کوتاہی نہیں برتاجاتا۔