احسن اقبال 132

خدانخواستہ پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو فساد اور انتشار پھیلائے گی،احسن اقبال

شکر گڑھ (رپورٹنگ آن لائن)رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا کہ خدانخواستہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو فساد اور انتشار پھیلائے گی،رہنما ن لیگ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر عدلیہ،

فوج اور اپوزیشن سے لڑے گی، ہمارا المیہ ہے کہ کامیاب حکومتوں کی ٹانگیں کھینچی گئیں، بانی پی ٹی آئی 4سال میں اپنا اور قوم کا سر پھوڑ کر اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہے،رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ آج ہر شہری بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے پریشان ہے، 2018 میں مہنگائی کی یہ صورتحال نہیں تھی،

بانی پی ٹی آئی کے وزیر شکر کرتے ہیں کہ ان کی حکومت گئی، ورنہ انہیں عوام سے روڑے پڑنے تھے،احسن اقبال نے مزید کہا کہ قوم ووٹ کے صحیح استعمال سے ملک بچا سکتی ہے، ن لیگ کی حکومت آئی تو امن، خوشحالی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں