کورونا مثبت کیسز

حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد ریکارڈ،این سی او سی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 24.59 فیصد، کراچی میں 17.71 فیصد اور راولپنڈی میں 17.21 فیصد شرح ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آزاد جموں کشمیر میں 9.30 فیصد، بلوچستان میں 7.59 فیصد، گلگت بلتستان میں مثبت کیسز کی شرح 1.63 فیصد ہوگئی۔

اسلام آباد میں شرح 3.6 فیصد رہی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.66 فیصد، پنجاب میں 3.8 فیصد، سندھ میں 10.69 فیصد ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 8.08 فیصد، فیصل آباد میں 3.79 فیصد، ملتان میں 3.40 فیصد، پشاور میں 9.28 فیصد، سوات میں 6.96 فیصد، ایبٹ آباد میں 14.49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد، میرپور میں 8.08 فیصد، مظفرآباد میں 13.57 فیصد، گلگت بلتستان میں 2.25 فیصد ہوگئی۔