رانا ثنا اللہ

حکومت کا محرم الحرام میں نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے متعلق بات کی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ماہ محرم میں جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام میں نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں یکم محرم الحرام 31 جولائی بروز اتوار کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 9 اگست بروز منگل کو ہوگا۔